دونوں ممالک تجارت میں مستقبل کومحفوظ بناسکتے ہیں: مشیر تجارت

Feb 24, 2021 | 13:04

ویب ڈیسک

کولمبو: مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان 2 سال میں بدل چکا ہے۔سری لنکاکے سرمایہ کارگوادرسے استفادہ کرسکتے ہیں۔

کولمبو میں پاک سری لنکاٹریڈاینڈانویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ کانفرنس کامقصد دوطرفہ تجارت کوفروغ دیناہے۔کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مواقع فراہم کرےگی۔

مشیر تجارت نے کہاکہ دونوں ممالک تجارت میں مستقبل کومحفوظ بناسکتے ہیں۔افغانستان،خطے میں تجارت کی بحالی کیلئے کردارداداکررہے ہیں۔ افغانستان،ازبکستان کوبراستہ گوادربرآمدات کی پیشکش کی۔عبدالرزاق داؤد کاکہناتھا کہ کوروناکے دوران بھی پاکستان کی معیشت بہتررہی۔سرمایہ کاری کے حوالے سے سری لنکاکے وزیرتجارت سے ملاقات ہوئی۔تجارتی فروغ خطے کےساتھ ساتھ سری لنکاکیلئے بھی سودمندہوگا۔

مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے باوجود پاکستان کی تجارت میں اضافہ ہوا۔ پاکستان میں آج صنعتی گروتھ عروج پر ہے ۔اگر ہم عزم کیساتھ آگے بڑھیں تو ترقی کے عظیم مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کیساتھ 2005 میں معاہدہ کیا گیا جس کے بعد ہماری برآمدات دوگنا ہوئی،لیکن ہم چاہتے ہیں کہ یہ اس سے بھی ذیادہ بہتر ہو۔ 

مزیدخبریں