نیوزی لینڈ میں کورونا ویکسین کی 76 ہزار خوراکوں کی دوسری کھیپ پہنچ گئی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے کورونا رسپانس منسٹر کرس ہپکنز نے کہا ہے کہ فائزر / بائیوٹیک ویکسین کی 76 ہزار خوراکوں کی دوسری کھیپ آکلینڈ بین الاقوامی ہوائی اڈ ے پر پہنچ گئیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کھیپ میں تقریبا 76 ہزارخوراکیں موصول ہوئی ہیں اور اس سے پہلے 60 ہزارخوراکوںکی پہلی کھیپ گزشتہ ہفتے موصول ہوئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ4 لاکھ 50 ہزارخوراکیں 2 لاکھ 25 ہزار افراد کو لگانے کے لئے کافی ہو ں گی اورہم آنے والے ہفتوں میں ویکسین کی مزید کھیپ آنےکی توقع کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے گذشتہ ہفتہ کے دوران سرحدوں پر کام کرنے والے 12 ہزار کارکنوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کیا ہے اوریہ سلسلہ مکمل ہونے کے بعد حکومت ان کے گھریلو رابطوں کو بھی ویکسین لگانے کا آغاز کرے گی۔دریں اثنا بدھ کی صبح کرائسٹ چرچ ہوائی اڈ ے پر 40 سرحدی کارکنوں کو کوروناویکسین لگائی گئی ہیں ۔
نیوزی لینڈ میں کورونا ویکسین کی 76 ہزار خوراکوں کی دوسری کھیپ موصول
Feb 24, 2021 | 16:19