1 ماہ میں 87 فیصد سے زائد مستحقین میں زکوٰۃ تقسیم کی جا چکی ہے: شوکت لالیکا

 وزیر زکوٰۃوعشر پنجاب شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ ایک ماہ سے بھی کم عرصہ میں 87   فیصد  سے زائد مستحقین میں زکوٰۃ تقسیم کی جا چکی ہے۔
محکمہ زکوٰ ۃ نے مالی سال 2020-21 کے لئے ایک لا کھ پچاس ہزارمستحقین کو گزارہ الاؤنس کی پہلی ششماہی کے لئے1  ارب  37 کروڑ سے زائد رقم کا اجراء کیا جن میں سے ایک لا کھ تیس ہزار مستحقین 1 ارب  19کروڑ سے زائد رقم  یو۔ بی۔ایل  اومنی سنٹر سے بائیو میٹرک تصدیق کے بعد وصول کر چکے ہیں۔ یہ بات شوکت لالیکا نے پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کے 19 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
کونسل اجلاس چیئر مین چوہدری بلال اعجاز کی صدارت میں ہوا۔ جس میں سیکرٹری عالمگیر احمدخان اورارکان اسمبلی محمد عبداللہ وڑائچ،سعید اکبر خاں، احمد شاہ کھگہ، محمد افضل، محترمہ عائشہ اقبال، محترمہ سلیم بی بی، ایڈمنسٹریٹررانا محمد سجاد بابر، ڈپٹی سیکرٹری محمد آصف اقبال چوہان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔وزیر زکوٰۃ شوکت علی لالیکا، چیئرمین پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل چوہدری بلال اعجاز اور سیکریٹری زکوٰۃ عالمگیر خاں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستحقین میں زکوٰۃ فنڈ کی تقسیم مزید شفاف طریقے سے کی جائے اور مانیٹرنگ/ آڈٹ کا نظام کو مزید موثر بنایا جائے۔
علا وہ ازیں اجلا س میں عمران شاہد ولد سر دار خان کو ممبر ضلع زکوٰۃ وعشر کمیٹی سیالکوٹ نامزد کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...