اپوزیشن کا کرپٹ ٹولہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے:اعجازاحمدچوہدری

Feb 24, 2021 | 18:57

 پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ اپوزیشن کا کرپٹ ٹولہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے لٹیرے بلاتفریق احتساب سے نہیں بچ سکتے، شریف خاندان اور ان کی اولادوں کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا پڑے گا، جھوٹ کا راگ الاپنے والوں کو شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، کرپٹ ٹولے کی سردارنی جھوٹ بول کر گمراہ نہیں کرسکتی، ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کو تحریک انصاف قوم کے سامنے بار بار بے نقاب کرتی رہے گی، چھانگا مانگا کی سیاست بانی ٹولے کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے، پورے ملک میں ہونے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے ووٹ بنک کے بے پناہ اضافہ ہوا ہے، ن لیگ چوروں، منشیات فروشوں قبضہ گروپوں کی جماعت بن چکی ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بددیانت ٹولے کی پشت پناہی کی ہے، تحریک انصاف کی حکومت ملک وقوم کے بہتر مفاد میں کام کررہی ہے جبکہ اپوزیشن کا کرپٹ ٹولہ ملک میں افرہ تفری چاہتاہے، سندھ کی کرپٹ حکومت کی انتقامی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں، جمہوریت لبادہ اوڑھنے والے اوپن بیلٹ کی مخالفت کرکے ان کے منافقانہ اور دوغلہ پن کھل عوام کے سامنے آگیا ہے، تحریک انصاف سینٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔

مزیدخبریں