پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے 7 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 8 ارب 95 کروڑ 75لاکھ 92ہزار روپے کی منظوری دی

لاہو ر (کامرس رپورٹر) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 24ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 7 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 8 ارب 95 کروڑ 75لاکھ 92ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ عبد اللہ خان سنبل نے جبکہ متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران سمیت سینئر چیف کوآرڈینیشن جاوید لطیف، اسسٹنٹ چیف کوآرڈینیشن شاہد ادریس نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ضلع ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی (فیز I) کیلئے 2 ارب 14 کروڑ 69 لاکھ 96 ہزار روپے، ڈی جی خان میں چوکی والا (N-55) تا آٹومک انرجی منصوبہ تک میٹلڈ روڈ (لمبائی 17 کلومیٹر) کی کشادگی و بہتری کیلئے 87 کروڑ 32 ہزار روپے، ڈی جی خان میں کوٹ قیصرانی تا ویہوا برآستہ جھوک بودو اور لترا میٹلڈ روڈ (لمبائی 40 کلومیٹر) کی بحالی و بہتری کیلئے 46 کروڑ 64 لاکھ 53 ہزار روپے، ماحولیاتی انڈوومنٹ فنڈ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کیلئے 13 کروڑ روپے، پلاسٹک مینجمنٹ حکمت عملی کی ترقی اور عملدرآمد سمیت اس کے استعمال اور پیداوار کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کیلئے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے، ماحولیاتی معلومات کے انکشاف اور شہریوں کی مصروفیات کے منصوبہ کیلئے 7 کروڑ روپے اور لاہور میں شیرانوالہ فلائی اوور کی تعمیر کیلئے 5 ارب 26 کروڑ 31 لاکھ 11 ہزار روپے شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن