آبیانہ ریکارڈ بہتر بنانے کے لئے ای آبیانہ سسٹم رائج کیا: محسن خان لغاری

صوبائی وزیر آبپاشی محسن خان لغاری نے آج میڈیا کے وفد سے ملاقات کی اورانہیں محکمہ آبپاشی کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبہ پنجاب کا نہری نظام ملکی زرعی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان میں رابطہ نہروں کا قیام انجینئرنگ کا شاندار شاہکارہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی میں موجودہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے پانی کی ٹیل تک فراہمی بہتر ہوئی جبکہ پانی چوری  کے واقعات میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔ ا س سال نہری پانی کی چوری میں ملوث افرادکے خلاف تین ہزار مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ انہو ں نے کہا کہ محکمہ میں گورننس کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔ آبیانہ ریکارڈ کو بہتر کرنے کیلئے ای آبیانہ کا نظام متعارف کروایا  ہے جس سے آبیانہ کی ادائیگی کیلئے رائج فرسودہ نظام سے چھٹکارا حاصل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال 15ہزار موگوں (Water channels) کو ان کی اصل حالت میں بحال کیا گیا جبکہ ٹھیکوں کے نظام میں کرپشن کے خاتمے کیلئے ای ٹینڈرنگ کا نظام متعارف کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی افرای د قوت کی کار کردگی میں بہتری کیلئے ہیو من ریسورس مینجمنٹ سسٹم کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ نہروں کے کناروں پر مقامی زمینداروں کے ساتھ پارٹنر شپ کے تحت درخت لگا نے کا پروگرام بنایا گیا ہے تا کہ زمیندار بھی خوشحال ہوں اور حکومتی آمدن میں بھی اضافہ ہو۔

ای پیپر دی نیشن