کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بڑا سکورترتیب دیتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے197کا ہدف دےدیاتھاجسے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پوراکر کے میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نےعمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےآخری اوور میں مقررہ سکو ر کا ہدف حاصل کر کے فتح سمیٹ لی۔یونائیٹڈ کی ٹیم نے پی ایس ایل6 میں اپنا پہلا میچ ملتان سلطانز کیخلاف جیتا تھا۔ کراچی کنگز نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو7 وکٹوں سے ہرایا تھا۔