محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل ہارنے کی وجہ بتادی 

لاہور(آئی این پی)حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے آسٹریلیا سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل ہارنے کی وجہ بتادی۔قومی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل تجربہ کار کھلاڑی محمد حفیظ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی شکست پر کھل کر بات کی۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ہم سب سے غلطیاں ہوئی جس کی وجہ سے ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کچھ غلطیاں ایسی تھیں ، جو ہم نے فیلڈنگ کے دوران کی ، اگر اس پر قابو پایا جاتا تو شاید نتیجہ کچھ اور ہوتا۔تجربہ کار آل رانڈر نے کہا کہ آسٹریلیا کے اسپنر ایڈم زمپا 4 اوور میں تقریبا 20 رنز دیے، اسی طرح گلین میکسویل نے بھی 3 اوور میں 18 رنز دیے اور ہماری جانب سے بھی شاداب خان نے 4اوور میں 4وکٹیں حاصل کیں اور رنز بھی کم دیے ، ایسے ہی عماد وسیم نے بھی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ اس پچ پر اسپنرز کے لیے بہت کچھ تھا لیکن ہم نے اس کا فائدہ نہیں اٹھایا، ایک موقع پر 5 آٹ تھے اور عماد وسیم کا ایک اوور ابھی باقی تھا جو ہم نے نہیں کروایا، اسی طرح مجھے بطور اسپنر استعمال نہیں کیا گیا۔ سابق کپتان نے کہا کہ اس پچ پر اسپنرز کے مقابلے میں فاسٹ بولرز کو کھیلنا آسان ثابت ہورہا تھا ، اس لیے ان کی پٹائی بھی ہورہی تھی لیکن اسپنرز کا گیند بلے پر نہیں آرہا تھا اور بلے بازوں کے لیے مشکل پیدا ہورہی تھی، بہرحال یہ چیزیں تو کھیل میں ہوتی ہیں۔محمد حفیظ نے کہا کہ مجھے ذاتی طور پر دکھ اور افسوس اس بات کا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی جس فارم میں تھے اور بطور ٹیم جس طرح کی کارکردگی پیش کررہے تھے ، اس میں کامیابی نہ ملنا یا ورلڈ چیمپئن نہ بننے کی تکلیف مجھے ہمیشہ رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...