کراچی(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل7) کے ایک اور کمنٹیٹر ڈیوڈ گاور کورونا کا شکار بن گئے جس کے بعد متاثرہ کمنٹیٹرز کی تعداد تین ہو گئی جن میں خاتون کمنٹیٹر عروج ممتاز بھی شامل ہیں۔حکام نے تمام کمنٹیٹرز کے فوری طور پر ٹیسٹ لیے اور ان کو ایک یوم کیلئے کمروں تک محدود کردیا گیاتھا۔ذرائع کے مطابق لاہور میں پی ایس ایل 7کے دوران کمنٹری کے فرائض کی انجام دہی میں مصروف سابق انگلش کرکٹر وبائی مرض کا شکار ہوگئے ہیں ۔ ڈیوڈ گاور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاہے۔ پی ایس ایل 7 انتظامیہ نے ڈیوڈ گاور کے کورونا وائرس سے متعلقہ ٹیسٹ منفی آنے کی آفیشل تصدیق نہیں کی ہے۔ ایونٹ میں اس سے قبل پی ایس ایل 7 میں فرائض انجام دینے والی خاتون کمنٹیٹر عروج ممتاز اور نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر وکمنٹیٹر ڈینی موریسن بھی گذشتہ دنوں کورونا کے مریض نکلے تھے۔