راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی نے ورکرز کنونشن کیلئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو درخواست دیدی ورکرز کنونشن 27 فروری کو لیاقت باغ میں کیا جائے گا۔درخواست میں ضلعی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف ورکرز کنونشن میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔
پیپلز پارٹی نے ورکرز کنونشن کیلئے ڈی سی راولپنڈی کو درخواست دیدی
Feb 24, 2022