رحمن ملک کی رہائش گاہ پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق وزیر داخلہ اور پی پی پی کے راہنما سینیٹر رحمن ملک کے وفات کے بعد ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ تعزیت کرنے کے لئے آنے والوں میں پی پی پی کے رہنما، ارکان اسمبلی، فیملی فرینڈز  اور دوسرے افراد شامل تھے۔  جنازہ آج دو بجے گھر سے اٹھایا جائے گا۔ سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کے بیٹوں عمر رحمن ملک، علی رحمن ملک اور مرحوم کے بھائی خالد ملک تعزیت کے لئے آنے والوں سے ملتے رہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بدھ کا دن میرے اور ہمارے خاندان کے لئے انتہائی مشکل اور  درد ناک ہے۔ بابا ایک شفیق والد سے بڑھ کر میرے اور پورے خاندان کے ایک بہترین دوست تھے، پاکستان سے پیار اور محبت انکے رگ رگ میں بستی تھی۔ پی پی پی کے رہنما سید خورشید شاہ ،قمر زمان کائرہ، زمرد خان بھی تعزیت کے لئے آئے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ رحمن ملک مرحوم کی ملک کے لئے خدمات تھیں۔

ای پیپر دی نیشن