مسلم لیگ ن پیکا آرڈیننس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریگی 

Feb 24, 2022


لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ شہباز شریف کی ہدایت پر مریم اورنگزیب اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی طرف سے پٹیشن دائر کی جائے گی۔ پٹیشن تیار کر لی گئی ہے جسے جلد دائر کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) نے حکومت کی جانب سے پیکا ترمیمی آرڈیننس کو آئین اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا تھا۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیکا قانون عمران خان پر لاگو ہونا چاہیے۔ آپ دوسروں کی تضحیک کریں تو 5 سال حکومت اور ہم تنقید کریں تو 5 سال قید کی سزا۔ سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکی میں ریاست مدینہ کا نام لے کر ڈالا گیا۔ تم کس منہ سے ہتک اور بہتان کی بات کرتے ہو جبکہ تمہاری پوری سیاست انہی چیزوں پر چلتی رہی ہے۔

مزیدخبریں