شعبہ صحافت کے نامور استاد  پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن انتقال کرگئے

Feb 24, 2022


لاہور (لیڈی رپورٹر+ سٹاف رپورٹر) شعبہ صحافت کے نامور استاد پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن انتقال کر گئے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ صحافت سے وابستہ رہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد نجی یونیورسٹی میں ڈین کے عہدے پر فائز رہے۔ ڈاکٹر مہدی حسن ہیومن رائٹس کمشن آف پاکستان کے دو مرتبہ چیئرپرسن اور پانچ بار پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے عہدید ار کے طور پر منتخب ہوئے۔ ان کے انتقال پر صحافی تنظیموں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور علمی و سماجی حلقوںنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ہیومن رائٹس کمشن آف پاکستان نے ڈاکٹر مہدی حسن کو ’’اٹل اصولوں کا آدمی‘‘ قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں