اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین (ای یو) کے خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق ایمون گلمور نے بدھ کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی انسانی صورتحال سمیت علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال اور یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ سفارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم باہمی فائدہ مند کثیر الجہت تعلقات کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ یورپی یونین کے نمائندہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔