انسداد پولیو مہم کا آغاز ،مشترکہ کوششوں کی ضرورت: فیصل سلطان 

اسلام آباد(خبر نگار)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے  قومی  انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔قومی مہم میں پانچ سال تک  عمر کے 43 ملین سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلوائے جانے کا ہدف ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان نے رورل ہیلتھ سنٹر ترلائی میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکر آغاز کیا۔ اس مہم میں 339521 فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائیں گے۔قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق جنوبی خیبرپختونخوا کے چھ اضلاع میں مہم 21 فروری سے شروع ہو چکی ہے جبکہ 28 فروری سے ملک بھر میں قومی مہم کا باقاعدہ آغاز ہورہاہے۔معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے اس موقع پر کہا کہ   حکومت پاکستان پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، پاکستان کو پولیو سے مکمل پاک کرنے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انھوں نے والدین کو ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلوانے کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ  نہ صرف اپنے بچوں بلکہ اپنے اردگرد کے بچوں کو پولیو ویکسی نیشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔27 جنوری کو پاکستان نے پولیو سے پاک ہونے کے ایک سال کا ہدف کامیابی سے پورا کردیا ہے۔ کوارڈینیٹر قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں موجودہ وقت میں پولیو وائرس کا پھیلا ئوسب سے کم تر ہے۔

ای پیپر دی نیشن