مارچ سیاسی واقعات و اقدامات کے حوالے خصوصی اہمیت اختیار کر گیا

Feb 24, 2022

اسلام آباد (عترت جعفری) کیلنڈر سال کا تیسرا اور مالی سال کا نواں مہینہ مارچ بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ اس کے ابتدائی دس ایام میں اسلام آباد میں بہت سے سیاسی واقعات اور اقدامات  ہو سکتے ہیں۔ سیاسی حلقوں کا اب یقین ہے کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک آئے گی۔ پی پی پی کا لانگ مارچ پھرپور  سیاسی قوت کا حامل بنے گا۔ پی پی پی کے مرکزی راہنما سیدخورشید شاہ اسلام آباد میں مارچ کے شرکاء کے لئے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اسلام آباد اور اس کے گرد ونواح میں مہمانوں کو ٹھرانے کے لئے وسیع احاطے اور مارکیز کے ساتھ بھی بات چیت کی جا رہی ہے۔ پی پی پی سینٹرل پنجاب کی قیادت کے کچھ ارکان بھی ان کے ہمراہ ہیں، ان ذارئع نے بتایا ہے کہ پی پی پی کے ارکان سے انفرادی رابطے کر کے ان کو اپنے علاقوں میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ وہ مارچ کے ساتھ ساتھ اسلام آباد پہنچ جائیں۔ پی پی پی کے ان ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی بات فائنل ہو چکی ہے اور اپوزیشن کے معاملات تحریک کی کامیابی کے یقین  کے ساتھ اگلے مراحل کو طے کرنے پر ہے۔ 

مزیدخبریں