قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس،سالانہ ترقیاتی پروگرام پر تحفظات

اسلام آباد(خبر نگار)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے وزارت کے آئندہ مالی سال 2022-23 کے سالانی ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی)پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے منظوری کرنے سے انکار کر دیا کمیٹی چیئرپرسن منزہ حسن نے کہا کہ پی ایس ڈی پی میں بہت سی چیزیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،وزارت موسمیاتی تبدیلی نے بہت لاپراہی سے پی ایس ڈی پی تیار کیا  ،کمیٹی کو اتنی آسان نہ لیں، وزارت آئندہ اجلاس میں پی ایس ڈی پی درست کرکے منظوری کیلئے پیش کرے۔بدھ کو کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن منزہ حسن کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی ارکان طاہر صادق،عندلیب عباس،سیمی بخاری،نورین فاروق،انجینئرصابر حسین قائم خانی،کیسو مل کھیل داس،طاہرہ آورنگزیب،ذہرہ ودود فاطمی،رومینہ خورشید عالم،سید مصطفی محمود،ذولفقار بچانی اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے آغاز میں سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک اور کمیٹی رکن  خیال زمان کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی۔وزارت موسمیاتی تبدیلی نے آئندہ مالی سال2022-23 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) منصوبوں کیلئے بجٹ تجاویز کمیٹی میں پیش کیں۔کمیٹی چیئرپرسن منزہ حسن نے کہا کہ پی ایس ڈی پی میں بہت سی چیزیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،وزارت موسمیاتی تبدیلی نے بہت لاپراہی سے پی ایس ڈی پی تیار کیا ہے،ہم وزارت کو شرمندہ نہیں کرنا چاہتے،کمیٹی کو اتنی آسان نہ لیں۔انہوں نے کہا کہ وزارت نے پی ایس ڈی پی کے حوالے سے اجلاس ہی نہیں کئے،پی ایس ڈی پی میں اہم چیزیں شامل نہیں ہیں،اس بار ہم پی ایس ڈی پی تجاویز کو منظور نہیں کریں گے،28فروری کو دوبارہ اجلاس بلائیں گے، وزارت آئندہ اجلاس میں پی ایس ڈی پی درست کرکے منظوری کیلئے پیش کرے۔کمیٹی نے رکن خیال زمان کی وفات پر اجلاس کا تمام ایجنڈا آئندہ اجلاس تک موخر کردیا۔

ای پیپر دی نیشن