اسلام آباد(نا مہ نگار)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے سابق وزیر داخلہ سینٹیر رحمان ملک کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے سوگران خاندان کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں وزیر داخلہ سینٹیر رحمان ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالی سے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔