بلدیاتی اختیارات دیئے بغیر مسائل حل نہیں ہونگے، مصطفی کمال

کراچی (نیوز رپورٹر)  پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے پی ایس پی کیساتھ کیے گئے دستخط شدہ معاہدے پر عملدرآمد نہ کیا تو امن و امان کی زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ اب ہم ایک جگہ نہیں بلکہ شہر کے متعدد مقامات پر دھرنے دیں گے۔   پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت جانتی ہے کہ ہم ڈیل کرنے والے لوگ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاس میں کراچی ڈویژن کے زمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی وعدہ خلافی عوام دشمنی اور سندھ دشمنی ہوگی۔ پیپلز پارٹی کو سندھ بھر کے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات آئین کے آرٹیکل 140 اے کی روح کے مطابق دینے ہونگے اور معاشی طور پر پی ایف سی ایوارڈ کا اجرا یقینی بنا کر خود مختار بنانا ہوگا، اس کے بغیر نہ عوامی مسائل حل ہونگے، نہ صوبہ ترقی کرے گا۔ اب ملک اس طرح مزید نہیں چل سکتا، اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق سے اختیارات اور وسائل صوبائی حکومتوں کو مل گئے لیکن ڈسٹرکٹ، ٹان اور یوسی کی سطح پر منتقل نہیں ہوئے۔ اگر اب بھی انہیں روکا گیا تو اٹھارویں ترمیم کا خاتمہ ناگزیر ہو جائے گا ورنہ ملک معاشی اعتبار سے چلنا ممکن نہیں رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن