کراچی (نیوز رپورٹر)اسٹریٹ کرائم سے تنگ شہری جان کی پروا کئے بغیر ڈاکوؤں سے مقابلہ کرنے لگے۔ کورنگی اور گلشن اقبال میں 3ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، شہریوں نے مار مار کر ملزمان کی درگت بنا ڈالی۔ کورنگی میں پکڑے گئے ملزم کی شرٹ اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ گلشن سے بھی پکڑے جانے والے دونوں ڈاکوؤں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان شہریوں کو لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے ، ڈاکووں کی پٹائی کے دوران پولیس بھی آپہنچی اور شہریوں نے پکڑے گئے تینوں ملزمان کورنگی اور گلشن اقبال پولیس کے حوالے کردیئے۔ عینی شاہدین کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود میں رکشہ سوار تین مسلح ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار شروع کی جبکہ تیسرا ڈاکو رکشہ ٖرائیور ان کا انتظار کرتا رہا۔ موبائل فونز۔ نقد رقم سے شہریوں کو محروم کرنے کے دوران لٹنے والے شہریوں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ڈاکوؤں کو گھیر لیا۔ پکر کر انہیں دھو ڈالا۔ اسی اثنا میںتیسر ڈاکو رکشہ ڈرائیور بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔ ناظم آباد میں ایک کم عمر بچے نے گاڑی سے سامان چوری کر لیا جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں کم عمر بچے کو اس کے ساتھیوں کے ساتھ گاڑی کا شیشہ توڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ بچے نے بڑے آرام سے گاڑی سے اے سی اور ٹیپ پینل نکالا اور چلتا بنا۔واردات رات کے اندھیرے میں کی گئی۔ گذشتہ روز بھی کراچی کے علاقے گلشن جمال میں فوڈ ڈیلیوری بوائز کا روپ دھار کر وارداتیں کرنے والے ملزمان شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے تھے ، شہریوں نے ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان ڈیلیوری بوائے کا روپ دھار کر شہریوں سے موبائل فون چھینتے تھے، دونوں ملزمان شہری سے چھینا جھپٹی کے بعد فرار ہورہے تھے۔ یاد رہے کہ واضح رہے کہ کراچی شہر میں لوٹ مار جاری ہے۔ جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں یکم جنوری سے 20 فروری تک 20 سے زائد گاڑیاں چھینی گئیں اور شہرہوں سے اسلحے کے زور پر 670 سے زائد موٹر سائیکلیں بھی چھینی گئیں۔ اس کے علاوہ موٹر سائیکل لفٹرز 6 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں لے اڑے جبکہ 300 کے قریب گاڑیاں چوری ہوئیں۔
کراچی، اسٹریٹ کرائم سے تنگ شہریوں نے ڈاکوئوں کی درگت بنا ڈالی
Feb 24, 2022