کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان کی سابقہ وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سینیٹر رحمن ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے رحمن ملک کے انتقال پر جاری تعزیتی ٹوئٹ میں کہا کہ رحمن ملک کے انتقال کی خبر سن کر دل شکستہ ہوں۔بختاور بھٹو نے یہ بھی کہا کہ رحمن ملک جلاوطنی کے دوران ہمارے ساتھ تھے اور مشکلات کے باوجود پارٹی کے ساتھ ثابت قدم رہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ رحمن ملک کی کمی ہم سب کو دل کی گہرائیوں سے محسوس ہوگی۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رحمن ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، رحمن ملک کچھ وقت سے کورونا وائرس میں مبتلا اور وینٹی لیٹر پر تھے۔ترجمان کے مطابق رحمن ملک کو سانس لینے میں مشکلات ہوئیں تو انہیں دوبارہ اسلام آباد کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ دم توڑ گئے۔
جلاوطنی کے وقت رحمن ملک ہمارے ساتھ ساتھ رہے، بختاو ر بھٹو
Feb 24, 2022