کراچی (نیوز رپورٹر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان کے سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینٹر رحمان ملک کے انتفال پر گہرے دکھ کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی پارٹی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مرحوم رحمان ملک کے بلند درجات، مغفرت اور لواحقین کو صبر عطا کرنے کے لئے دعا بھی کی۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا رحمان ملک کے انتفال پر گہرے دکھ کااظہار
Feb 24, 2022