ذخیرہ اندوز متحرک ،اشیاء خور دنوش سٹاک کر لیں ،انتظامیہ غائب 

 بورے والا(نامہ نگار) بڑے ذخیرہ اندوزحکومت اور ضلعی انتظامیہ کی پہنچ سے کوسوں دور،ذخیرہ اندوزوں نے بڑے پیمانے پر چینی،بناسپتی گھی کوکنگ آئل،دالیں اور دیگر روزمرہ کی اشیائے ضروریہ گوداموں میں محفوظ تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے بے قابو جن پر قابو پانے کیلئے حکومت اور انتظامیہ بے بس ہو گئی بڑے ذخیرہ اندوزوں کی طرف سے خفیہ گوداموں میں چینی،آئل،گھی اور دیگر اشیائے خوردونوش کو ذخیرہ کر کے مارکیٹ میں انکی قلت پیدا کرنے کے بعد قیمتوں میں من مانے اضافے سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے مارکیٹ میں روزانہ کی بنیاد پر گھی،آئل اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ سے جہاں عوام شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں وہاں انتظامیہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی اس مافیا کے خلاف کسی بڑی کاروائی میں ناکام ہو چکے ہیں عام دوکانداروں کو معمولی نوعیت کی گراں فروشی پر معمول کے جرمانے کر کے رپورٹس مرتب ہونے لگی ہے انتظامیہ کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کی بجائے مصلحت پسندی کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اس تمام تر صورتحال میں مقامی شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب اور کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن