فارمیسی،میڈیکل سٹور،ڈسٹری بیوشن کے لائسنس کی فیس میں اضافہ

Feb 24, 2022

ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے فارمیسی،میڈیکل سٹور،ڈسٹری بیوشن کے ڈرگ سیل لائسنس کی فیس میں اضافہ کردیا ہے۔جبکہ  لائسنس کی معیاد دو سال سے بڑھا کر پانچ سال کر دی گئی ہے۔اس سلسلے میں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق میڈیکل سٹور کے ڈرگ سیل لائسنس کی فیس 2 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے،فارمیسی کے ڈرگ سیل لائسنس کی فیس 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 16 ہزار روپے،ڈسٹری بیوشن کے ڈرگ سیل لائسنس کی فیس 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 24 ہزار روپے کردی گئی ہے۔پہلے سے جاری شدہ لائسنس پر نئی فیس کا اطلاق نہیں ہوگا۔نئے ڈرگ سیل لائسنس اور تجدید ڈرگ سیل لائسنس کی فیس بھی یکساں کردی گئی ہے۔ڈرگ سیل لائسنس کی تجدید 15 دن میں نہ کروانے پر یومیہ دو فیصد جرمانہ ہوگا۔90 دن میں تجدید نہ کروانے پر لائسنس منسوخ ہوجائے گا۔پروپرائیٹر یا کوالیفائیڈ پرسن کے فوت ہونے کی صورت میں 15 روز میں متعلقہ ڈرگ انسپکٹر یا لائسنسنگ اتھارٹی کو اطلاع دینا ہوگی۔

مزیدخبریں