سوشل میڈیا پر افسران کیخلاف  پوسٹ شئیر کرنے والے دو افراد کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ملتان (سپیشل رپورٹر) سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کے ساتھ مختلف سرکاری افسران کے خلاف پوسٹ شئیر کرنا والے دو افراد ایف آئی اے کے ہتھے چڑھ گئے۔ راجن پور سے تعلق رکھنے والے ملزم قدیر احمد قاضی عرف سردار قدیر خان اور اختر ملک کو ایف آئی اے نے دو الگ الگ مقدمات میں گرفتار کرلیا۔ ملزمان خود کو صحافی بتاکر محکمہ انہار کے سابق افسر محمد امجد فاروق اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے محمد نواز ملک کو بلیک میل کرکے پلاٹ اور لاکھوں روپے بٹور چکے ہیں ایف آئی اے نے انکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ریڈ کیا ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور دو علیحدہ مقدمات درج کیے گئے ملزمان سے تفتیش اور برآمدگی کے لیے عدالت پیش کیا گیا عدالت نے ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن