24ہزارسے زائد اساتذہ کو اے سی آرز جمع نہ کروانے پر وارننگ  28فروری تک ارسال کرنا لازمی قرار

ملتان ( خصوصی رپورٹر )پنجاب کے 24ہزارسے زائد اساتذہ کو اے سی آرز جمع نہ کروانے پر وارننگ جاری کردی گئی ہے محکمہ تعلیم کے پورٹل پر آن لائن اب تک 373,512 اساتذہ نے اپنی اے سی آر جمع کرائی ہیںجن میں سے 24,302 اساتذہ نے ابھی تک جمع نہیں کرائی ہیں۔ اس سلسلے میں سی اوز اور ڈی ای اے کو وضاحت طلب کرتے ہوئے اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے تمام اساتذہ کی اے سی آر 28فروری تک ارسال کرنا لازمی قرار دی ہے۔ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن