ملتان (نمائندہ نوائے وقت)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق مہندر پال سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت سکھ یاتریوں کی رہائش کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے غور و خوص کر رہی ہے. وہ گذشتہ روز گردووارا سکھ پربندک کمیٹی دہلی کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ وفد کی قیادت کمیٹی کے چیف ایڈوائزر پرمجیت سنگھ چنڈوک نے کی۔ملاقات میں یاتریوں کو سہولیات کی فراہمی، باہمی وفود کے تبادلے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ کرتار پور راہداری سے سکھ یاتریوں کو مقدس مقامات تک پہنچنے کے لیے جو آسانی ہوئی ہے وہ موجودہ حکومت کا ایک برا اقدام ہے ہمیں اس اہم ترین منصوبے کی اہمیت پوری دنیا کے سامنے اجاگر کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ تمام گرودواروں کے گرد و نواح میں یاتریوں کی رہائش کے لیے جگہوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ سات ہزار سے زائد سکھ یاتری ہر سال پاکستان آتے ہیں بہتر منصوبہ بندی سے اس تعداد کو بڑھایا جاسکتا ہے۔
مہندر پال سنگھ سے گردووارا سکھ پربندک کمیٹی دہلی کے وفد کی ملاقات
Feb 24, 2022