کابل (نوائے وقت رپورٹ) طالبان کی مذہبی پولیس نے سرکاری اداروں میں کام کرنے والی خواتین کو متنبہ کیا ہے کہ دفتر میں خود کو مکمل طور پر ڈھانپ کر آئیں اور اس کیلئے کپڑا نہ ہو تو کمبل اوڑھ کر آجائیں۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ خواتین ملازمین خود کو مکمل طور پر ڈھانپ کر دفتر آئیں، بصورت دیگر انہیں ملازمت سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں۔ وزارت کے ترجمان محمد صادق عاکف سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ خواتین جس بھی قسم کا حجاب پہننا چاہیں وہ اس انتخاب میں مکمل طور پر آزاد ہیں۔ تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا طالبان کی گزشتہ حکومت کی طرح اس بار بھی جسم کو مکمل طور پر ڈھانپنے والا برقع لازمی ہے تو ترجمان نے کہا کہ حجاب کی قسم کے انتخاب میں خواتین آزاد ہیں۔ البتہ جسم کو مکمل ڈھانپنے کیلئے برقع پہننا لازمی ہوگا۔ چاہے اس کیلئے رف کمبل ہی دستیاب کیوں نہ ہو۔
طالبان