گوادر (بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنرگوادر کیپٹن جمیل احمد نے کہا ھے ضلع بھر میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی صحت عامہ ، تعلیم سماجی بہبود اور ماہی گیروں کی فلاح وبہبود سمیت ماہی گیری کے شعبے کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ گنز اور پشکان کے موقع پر لوگوں سے ملاقات اور منصوبوں کے معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ایکسین واپڈا امیر علی بگٹی اور ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ گوادر شکیل احمد بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے گنز اور پشکان میں آبنوشی کے منصوبوں کا معائنہ کیا۔ ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے انہیں گنز اور پشکان کے آبنوشی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ گوادر کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور خدمت کیلئے پر عزم ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ پائپ لائنوں اور واٹربکس کا بھی معائنہ کیا ۔ایس ڈی او جیوانی کو فوری طور پر بحالی کیلئے پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر نے گنز پبلک لائبریری فٹبال سٹیڈیم اور واٹر سپلائی اور بجلی کے منصوبوں کا بھی معائنہ اور جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا گنز لائبریری کے لیے بہت جلد مزید کتابوں کی فراہمی کا کویقینی بنایا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر گوادر کا دورہ گنز اور پشکان، آبنوشی منصوبوں کا معائنہ
Feb 24, 2022