اہور (سٹاف رپورٹر) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کی صفوں میں اتحاد نام کی کوئی چیز نہیں۔ اپوزیشن کے لانگ مارچ اور تحریک عدم اعتماد کے دعوے چائے کی پیالی میں طوفان سے زیادہ کچھ نہیں۔ لانگ مارچ کی ناکامی سے بچنے کے لیے آصف زرداری مولانا فضل الرحمان کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلا رہے ہیں کیونکہ وہ یہ حقیقت جان چکے ہیں کہ لولی لنگڑی اپوزیشن کے اتحاد کی ہنڈیا بہت جلد بیچ چوراہے پھوٹے گی۔ اس کے بعد مولانا "جو درد ملا اپنوں سے ملا" کنگناتے اور شہباز شریف سیاسی ہارمونیم لیے "میں جانا جوگی دے نال" کی گردان دہراتے نظر آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کیمپ جیل لاہور میں مخیر حضرات کے تعاون سے قیدیوں میں صفائی کٹس کی تقسیم کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کی صفوں میں اتحاد نہیں، فیاض چوہان
Feb 24, 2022