وفاق المدارس العربیہ کے امتحانات، اساتذہ، طلبہ کی ضروریات کا خیال رکھا جائے، میاں نعمان 

Feb 24, 2022

لاہور(خصوصی نامہ نگار)برصغیر کی قدیم دینی درسگاہ جامعہ فتحیہ ذیلدار روڈ اچھرہ کے صدر سابق ایم پی اے حافظ میاں محمد نعمان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت سالانہ امتحانات جامعہ فتحیہ سنٹر کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ میاں محمد نعمان نے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی تمام اساتذہ اور طلبہ کے لیے کی ہر ضرورت کا خیال رکھا جائے یہ سب ہمارے مہمان ہیں اور مہمانوں کی عزت افزائی کرنا دینی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان ملک کا سب سے بڑا دینی مدارس کا نیٹ ورک ہے جس کے تحت ہر سال ہزاروں طلبہ سند فراغت حاصل کرنے کے بعد معاشرے کی اصلاح کے لئے اپنا شاندار کردار ادا کر رہے۔اجلاس میں جامعہ کے مہتمم میاں محمد عفان ناظم تعلیمات مولانا عبداللہ مدنی، مولانا احمد مدنی ، شیخ الحدیث مولانا غلام شافی، پروفیسر عبدالرشید خلیق کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں