لاہور (سپورٹس رپورٹر)ڈپٹی ہائی کمشنرآسٹریلیا جوانا فریڈرکسن نے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر کے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔انہوںنے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کی 24سال بعد پاکستان آنے پر خوشی ہے۔ ہم سب اس دورے کے منتظر ہیں، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اچھی کرکٹ سیریز ہوگی۔آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر کے معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گی، معاملے کو پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا دیکھ رہے ہیں۔ کسی بھی آسٹریلوی کرکٹر کو پاکستان آنے میں سکیورٹی خدشات نہیں، آسٹریلیا کے مکمل سکواڈ کی آمد اس بات کی عکاسی کرتی ہے۔انہوںنے امید ظاہر کی کہ آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔