فائنل تک پی ایس ایل سکیورٹی ایس ا و پیز برقرار رہیں گی: سی سی پی او

Feb 24, 2022

لاہور(وقائع نگار)سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔انہوں نے پی ایس ایل میچز کے سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے سکیورٹی و ٹریفک کے بہترین انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور پی ایس ایل کے پرامن انعقاد کیلئے لاہور پولیس کی پوری ٹیم کی محنت کو سراہا اور کہاکہ پلے آف اور فائنل میچز کیلئے بھی موجودہ سکیورٹی ایس او پیز برقرار رکھی جائیں۔اجلاس کے دوران پاکستان آسٹریلیا کرکٹ سیریز،نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو اور جشن بہاراں سمیت اہم ایونٹس کیلئے سکیورٹی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں