لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش نے افغانستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 4وکٹوں سے شکست دے کرتین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ افغانستان کی ٹیم 215رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ۔ نجیب اللہ زداران 67رنز بناکر نمایاں رہے ۔ مستفیض الرحمان نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ بنگلہ دیش نے ہدف چار وکٹوں پورا کرلیا۔ عفیف حسین 93اورمہدی حسن میراز 81رنز پر ناقابل شکست رہے ۔
بنگلہ دیش نے افغانستان کو پہلا ون ڈے 4وکٹوں سے ہرادیا
Feb 24, 2022