کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) وطن عزیز کی ترقی عوام کا اچھامستقبل ہمارے اندر اتحاد و یگانگت امن سے پیوستہ ہے پاک افواج ودیگر سکیورٹی ادارے ملکی تحفظ کا فریضہ با احسن انجام دے رہے ہیں جن پر ہمیں فخر ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن کامونکی چودھری نصراللہ چیمہ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمارا گھر ہے اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے وطن سے محبت اور وفاداری ہمارے خون میں شامل ہے۔