قصور : ڈاکٹر واصف کی زیر صدارت صنعتی ترقی کیلئے لیدر سٹی کے قیام کے حوالہ سے اجلاس 


قصور (نمائندہ نوائے وقت) صوبائی سیکرٹری انڈسٹریز‘ کامرس انویسٹمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر واصف خورشید کی زیر صدارت صنعتی ترقی کیلئے لیدر سٹی کے قیام کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل، منیجنگ ڈائریکٹر طاہر وٹو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ، ڈائریکٹر ایسٹیٹ مینجمنٹ میاں خالد الرحمن، ریجنل ڈائریکٹر لاہور ملک نوید ایوان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رحیم سرفراز، سمال سٹیٹ انڈسٹریز قصور فاروق احمد بھٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ناظم ایاز، صدر ٹینریز ایسوسی ایشن دین گڑھ میاں یوسف ثقلین، سیکرٹری فضل الرحمن شیخ، سینئر نائب صدر حاجی مقصود احمد،ممبران کمیٹی میاں شان الٰہی، میاں محمد اشفاق، بدر عالم، محمد طارق عقیل اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹینریز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی طرف سے درپیش مختلف مسائل کی نشاندہی کی گئی جس پر صوبائی سیکرٹری نے جلد ازجلد انکے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...