پاکستان کے عوام مظلوم کشمیریوں کیساتھ ہیں:رانانصیر احمد 


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)سیاسی وسماجی  رہنما رانانصیر احمد خاں نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام مظلوم کشمیریوں کیساتھ ہیں بھارت کے اندرعلیحدگی کی تحریکیں جس تیزی سے جاری ہیں یہ دراصل بھارت کی تباہی کی بنیاد ہیں بھارت کیلئے تاریخی اورآخری موقعہ ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی پاس شدہ قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے محکوم کشمیری عوام کواستصواب رائے کا حق دیںمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی طرف سے جبرو بربریت کا بڑھتا ہوا گراف خطہ کے امن کیلئے نہایت خطرناک ہے وزیر اعظم عمران خان خطہ میں امن کے مستقل قیام کی خاطر پڑوسی ممالک سے اچھے خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں اور اس کیلئے عملی کردار بھی ادا کررہے ہیں مگر بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی جارحانہ کارروائیوں سے باز نہیں آرہا جو ناقابل فراموش اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے نیوسول لائن میں معززین علاقہ کے ہمراہ صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر دی نیشن