بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ کو تحریک انصاف ضلع ننکانہ کاصدر ‘ ڈسڑکٹ ایڈوائزری کونسل کا ممبر بننے پر مبارکباد


واربرٹن (نامہ نگار) پی ٹی آئی ننکانہ کے سینئر رہنما رائے علی ذوالقرنین کھرل نے بریگیڈئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کو تحریک انصاف ضلع ننکانہ کاصدر اور ڈسڑکٹ ایڈوائزری کونسل کا ممبر بننے پر مبارکباد دی ہے، انہوں نے کہاہے کہ ضلع ننکانہ میں اعجاز شاہ کی قیادت میں پی ٹی آئی مزید فعال اور مضبوط ہوگی اور دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گی، ان کی تحریک انصاف کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے امید ظاہر کی کہ وہ ضلع ننکانہ میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن