لاہور (سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمد اخترنے انسانی حقوق کی توانا آواز اور شعبہ صحافت کے سب سے سینئر استاد پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہارکیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وائس چانسلرپروفیسر نیازاحمد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو یہ عظیم سانحہ صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔