قلعہ دیدارسنگھ:مین حافظ آباد روڈ کی تعمیر کا عمل سُست روی سے جاری


قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار)مین حافظ آباد روڈ کی تعمیر کا عمل سُست روی سے جاری،’’نیسپاک‘‘ عملہ کا سیوریج لائن منصوبہ کا جائزہ،مین روڈ سیوریج کی بحالی کیلئے نیا ڈسپوزل بنایا جائے ۔ عوامی و سماجی حلقو ں کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حافظ آباد روڈ کی تعمیر کے دوران سیوریج لائن کے منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے ’’نیسپاک‘‘ لاہور کی ٹیم کا عملہ حسن علی،نوازش علی،سب انجینئرز مرزا محمد یونس،محمد جنید اور ٹھیکیدارمحمد سکندر ودیگر نے دورہ کیا۔دورہ کے دوران قلعہ دیدار سنگھ عوامی ، سماجی اور سیاسی حلقوں نے ’’نیسپاک‘‘ ٹیم کے عملہ نے بتایا کہ وہ مین روڈ سیوریج لائن کے پانی کو کاموں ملہی ڈسپوزل میں ڈالنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ جس پر علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات کا کہنا تھاکہ اگر کاموں ملہی ڈسپوزل میں سیوریج کے پانی کو ڈالا گیا تو سیوریج کا مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔اس موقع پر شہریوں شیخ اصغر علی،قاری عبدالجبار ساجد،شیخ عثمان، حامد نوازسمیت دیگر شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب،کمشنر وڈی سی گوجرانوالہ سے اپیل کی ہے کہ مین حافظ آباد روڈ سیوریج لائن کیلئے علیحدہ ڈسپوزل بنایا جائے تاکہ سیوریج کا مسئلہ حل ہو سکے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...