شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)النور ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر عاشق حسین اور سینئر فیملی فزیشن و گائناکالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر سکینہ بہادر نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے اور مہنگائی کے اس دور میں علاج کی سکت نہ رکھنے والے مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں تاکہ اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی حاصل ہوسکے اور مستحقین کو لاحق بیماریوں کے تدارک کی صورت میں ان کیلئے آسانیاں پیدا ہوسکیں۔