راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پریزیڈنٹ وسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر سلمان نذر کی زیرصدارت کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کا اجلاس منعقد ہو ا جس میں کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسرعمران گلزار اور وائس پریزیڈنٹ کینٹ بورڈ ملک منیر احمد ودیگر منتخب ممبران کنٹونمنٹ بورڈ ارشد قریشی ،رشید احمد خان ،حافظ حسین احمد ملک،حاجی ظفر اقبال ،ملک منصور افسر ،ملک امجد حسین ،چوہدری شکوراحمد ، ملک صغیر احمداوراقلیتی ممبرخرم شہزادگل بھی شریک تھے جبکہ اسسٹنٹ سیکر ٹری قیصر محمو د ، چیف کینٹ انجینئر عتیق الرحمن ، ریو نیو سپر نٹینڈ نٹ ایو ب تبسم ، لینڈ سپرنٹینڈ نٹ ثا قب رشید بھی اجلا س میں مو جو د تھے چار گھنٹے تک جاری رہنے والے طویل اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈ کے 15 ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے علاج پر اٹھنے والے اخراجات کے علا وہ کینٹ کے علاقوں میں لوہے کے کوڑا دان کی فرا ہمی ، کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کے کرونا اور آئی سی یو وارڈ کے لئے رولر بلائنڈ لگا نے ، کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کی ایلیویٹر کے لئے روپس کی فرا ہمی و تنصیب ، ہارٹیکلچربرا نچ کے لئے 10عد د بش کٹر مشین کی خر ید ، کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کے فزایوتھراپی ڈیپا رنمنٹ کیلئے مختلف آئٹمزکے کوٹیشن ریٹس کی منظو ری دی گئی راولپنڈی کینٹ کے بازار ایریا میں مختلف پراپر ٹیوں کی ٹرانسفر ،کینٹ کے رہائشی پراپرٹیوں کی کمپوزیشن ،کینٹ کے مختلف علاقوں میںپراپرٹی ٹیکس معافی ،کینٹ ملازمین کے ہائوس ہائرنگ ،پا نی کی سکیمو ں ، ترقیاتی و تعمیر اتی کا م، واٹر کنکشن چارجز کے ریٹ میں اضافہ کی تجو یز پر کمیٹی کا قیا م ،کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کے ساتھ انڈرگر ائونڈ واٹر ٹینک کی تعمیر کے لئے منظوری جس کا مقصد بارش کے پانی کو ذخیرہ کرکے ہارٹی کلچر مقا صد کے لئے استعمال میں لیا جا ئے گا ،کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال میں سٹاف نرسز کی بھر تی کی منظوری ، عوا م کے بہتر مفا د میں بو رڈ کی جا نب سے ذیلی کمیٹیو ں کا قیا م عمل لایا گیا جن میںاسیسمنٹ کمیٹی، بلڈ نگ کمیٹی برا ئے عما رتی نقشہ جا ت، بلڈ نگ کمیٹی برا ئے کمر شل نقشہ جا ت ، مصا لحتی کمیٹی ، ایجو کیشن کمیٹی اوربا زا ر کمیٹی شامل ہے،بریگیڈئیر سلمان نذرپریزیڈنٹ وسٹیشن کمانڈر ، کنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسر عمرا ن گلزا ر و ممبرا ن کینٹ بو رڈ نے خا نپو ر ڈیم میں بھل صفا ئی مہم کے دورا ن بہتر کا ر کر دگی اور لگن سے کا م کر نے پر کنٹو نمنٹ بو رڈ ملا زمین میں انعا ما ت تقسیم کیے۔
کنٹونمنٹ بورڈ روالپنڈی کا اجلاس لوہے کے کوڑا ادان کی فراہمی سمیت متعدد امور کی منظوری
Feb 24, 2022