انٹر پرینیورآرگنائزیشن: پاکستان کے پہلے دورہ پر گلوبل چیئرمین کا خیر مقدم


لاہور(بزنس رپورٹر)انٹر پرینیور آرگنائزیشن لاہور چیپٹر(ای او) کے صدر محسن خواجہ نے کہا ہے کہ ’’ہمارے اراکین کی عالمی سطح پر پذیرائی پاکستانی کاروباری افراد کیلئے انتہائی فخر کی بات ہے ،ہمارے اراکین میںسے ایک مشرق وسطیٰ،پاکستان اور افریقی خطہ کیلئے علاقائی چیئرمین کے طور پر منتخب ہوئے ،جو کہ ایک شاندار کامیابی ہے۔‘‘وہ ای او کے پریذیڈنٹ کونسل ممبر (سابق وائس چیئرمین ایل ڈی اے)ایس ایم عمران کی جانب سے حال ہی میں ای او مشرق وسطیٰ،پاکستان و افریقہ کے علاقائی چیئر منتخب ہونے والے خرم عزیز کے اعزاز میں ایک پر تکلف عشائیہ کے موقعہ پر گفتگو کر رہے تھے انٹر پرینیور آرگنائزیشن کے گلوبل چئیرمین ڈیوڈ اینڈرسن بھی اس موقع پر موجودتھے انہوں نے کہا ’’یہ مشاہدہ کرنا انتہائی حیرت انگیز ہے کہ یہ عظیم چیپٹر مقامی کمیونٹی پر نمایاں اقتصادی اثرات مرتب کررہا ہے،میںنے معزز اراکین کے کاروبار اور آس پاس کی کمیونٹی پر ان کے مثبت اثرات کے بارے میںبہت کچھ سنا ہے۔جب ہم بطور کاروباری خود کو بہتر بنانا چاہتے ہیں،تو ہم اس کام کے ذریعے جو ہم کرتے ہیں،دنیا کو ہر روز تبدیل کرتے ہیںاور لاہور چیپٹر واضح طور پر ای او کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘

ای پیپر دی نیشن