اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) پاکستان نے اسلامی ترقیاتی بینک سے 1.2 ارب ڈالرکے قرضہ کے لئے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں جس کا مقصد سعودی عرب سے موخر ادائیگی پر تیلکا حصول ہیاس مد میں پاکستان کو ہر ماہ موخر ادائیگی پر 5 کروڑ ڈالر کے مساوی مالیت کا تیل فراہم کیا جائے گا واضح رہے کہ قرض گیر اور قرض دہندہ دونوں فنانسنگ فیسلٹی میں غذائی اجناس ( فوڈ آئٹمز) کو شامل کرنے پر راضی ہوئے ہیں۔وزارت اقتصادی امور کے مطابق 1.2 ارب ڈالر کے معاہدے میں بنیادی اجناس جیسے خام تیل، ریفائنڈ پٹرولیم پروڈکٹس، ایل این جی اور غذائی اور زرعی مصنوعات کی درآمد کے لیے فنانسنگ شامل ہے۔