یوکرین کے صدر زیلینسکی نے مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کردیا

Feb 24, 2022 | 10:26

ویب ڈیسک

یوکرین کے صدر زیلینسکی نے مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کردیا، صدر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ روس نے ہمارے انفراسٹرکچر اورسرحدی محافظوں پر میزائل حملے کیے، یوکرین کے کئی شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

امریکی صدر کا یوکرینی صدر سے رابطہ ہوا ہے، امریکی صدر کا کہنا ہے کہ جی 7 کے رہنما، امریکی اتحادی روس پر سخت پابندیاں عائد کریں گے، رابطے میں امریکہ کی یوکرین پر روسی فوجی دستوں کے بلا اشتعال اور بلاجواز حملے کی مذمت کی گئی ہے۔  بائیڈن نے یوکرینی صدر کو روس کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا، یوکرین اور اس کے شہریوں کی مدد جاری رکھیں گے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے روس سے یوکرین کے خلاف کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ روس تمام فوجی اور پراکسی فورسز کو واپس بلائے، روس کے اقدامات کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، کینیڈا روس کی بلاجواز جارحیت کو روکنے کے لیے اضافی کارروائی کرے گا۔

 
 

مزیدخبریں