ملک کے بیشتر بالائی شہروں میں آج موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا:محکمہ موسمیات

Feb 24, 2022 | 12:58

ویب ڈیسک

 ملک کے بیشتر بالائی شہروں میں آج موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع  میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کےعلاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع  میں مطلع ابرآلود رہے گا تاہم  مالاکنڈ، کوہستان، شانگالہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی ،چارسدہ،خیبر، پشاور، باجوڑ،چترال، دیر اورسوات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ  صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی آج  موسم خشک رہے گا تاہم  کراچی، سکھر،لا ڑکانہ ،شہید بینظیرآباد،حیدر آباد اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں  چلنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ  گلگت بلتستان  اور کشمیر میں مطلع ابر آلودکے علاوہ  تیز ہوائیں ، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے۔

واضح رہے کہ آج ریکارڈ کیے گئے کم ازکم درجہ حرارت میں   لہہ منفی07، کالام،گوپس،پاراچنار منفی 04،اسکردومنفی03،ہنزہ،استور،مالم جبہ، بگروٹ منفی02اورشوپیاں میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں