حکومت ہر پاکستانی کو کورونا ویکسین لگانے کی پالیسی پرگامزن ہے:گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ حکومت ہر پاکستانی فرد کو کورونا ویکسین لگانے کی پالیسی پرگامزن ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چوہدری محمد سرور نے امریکہ سے پاکستان کو ملنے والی فائزرویکسینیشن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی حکام نےپاکستان کیلئے4.7ملین کورونا ویکسینیشن دے دی ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ امر یکی کانگریس اراکین کا کورونا کیخلاف جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینا خوش آئند ہے ۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کورونا سے بچائو کیلئے ہر پاکستانی کو کل نہیں آج ہی کورونا ویکسینیشن کروانی چاہیے۔انہوں نے لکھا کہ حکومت ہر پاکستانی فرد کو کورونا ویکسینیشن لگانے کی پالیسی پرگامزن ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ اورسیز پاکستانی ملک وقوم کا سر مایہ ہیں جو ہمیشہ پاکستان کے مفادات کی جنگ لڑتے ہیں۔

واضح رہے کہ چوہدری محمد سرور کی جانب سے کورنا ویکسینیشن کی فراہمی پرامریکی حکام اورسیز پاکستانی ڈاکٹر عمران شر یف کا   شکر یہ بھی ادا کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن