امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہے کہ روس کوبلااشتعال کی گئی کارروائی کا بھرپورجواب دیں گے‘حملے کے نتیجے میں اموات اورتباہی کی ذمہ داری روس پرعائد ہوگی‘دنیا روس کا احتساب کرے گی‘امریکہ اتحادیوں سے مل کرروس کومتحد اورفیصلہ کن جواب دےگا‘دنیا کی دعائیں غیرمنصفانہ فوجی حملے کا سامنے کرنے والے یوکرینی عوام کےساتھ ہیں ‘ صورتحال کا بغورجائزہ لے رہے ہیں‘جی 7 ممالک سربراہان اجلاس کے بعد جوابی اقدامات کا اعلان کریں گے۔ جمعرات کو روسی افواج کی جانب سے یوکرین پر حملے کے حوالے سے اپنے بیان میں امریکی صدر جوزف بائیڈن نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں ہونے والی اموات اورتباہی کی ذمہ داری روس پرعائد ہوگی۔ دنیا روس کا احتساب کرے گی۔امریکی صدرنے کہا کہ امریکا اتحادیوں کے ساتھ مل کرروس کومتحد اورفیصلہ کن جواب دے گا۔دنیا کی دعائیں روس کے غیرمنصفانہ فوجی حملے کا سامنے کرنے والے یوکرین کے عوام کے ساتھ ہیں۔امریکا اور نیٹو اتحادی روس کواس بلااشتعال کی گئی کارروائی کا بھرپورجواب دیں گے۔صدرپیوٹن نے پہلے سے طے کی گئی جنگ کا انتخاب کیا ہے جوبربادی اورانسانی جانوں کے نقصان کا باعث بنے گی۔صدرپیوٹن نے پہلے سے طے کی گئی جنگ کا انتخاب کیا ہے جوبربادی اورانسانی جانوں کے نقصان کا باعث بنے گی۔امریکی صدرنے کہا کہ وہ صورتحال کا بغورجائزہ لے رہے ہیں۔جی 7 ممالک کے سربراہان سے تبادلہ خیال کے بعد امریکی عوام سے خطاب میں روس کی یوکرین پرجارحیت کے بعد جوابی اقدامات کا اعلان کریں گے.