برزایل کی جنوب مشرقی ریاست ریوڈی جینرو کے شہر پیٹروپولس میں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 204 تک پہنچ گئی ہے۔پولیس کے مطابق 51 افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے ،ان کے گھر مٹی کے پہاڑ تلے دب گئے تھے۔ ریاست ریوڈی جینرو کے امدادی ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ بدھ کو علاقے میں طوفان کی وجہ سے تلاش اور بحالی کا کام روک دیا گیا تھا۔ ریوڈی جینرو سے 68 کلومیٹر کی مسافت پر واقع پیٹرو پولس میں 15 فروری کو شدید بارشیں ہوئی تھیں جس سے 50 سے زائد مقامات پر مٹی کے تودے گرے اور سیلاب آیا۔ پیٹروپولس برازیل کا ایک تاریخی سیاحتی مرکز ہے جہاں 810 بے گھر افراد اسکول میں قائم پناہ گاہوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے قیام پزیر ہیں۔