لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان کے پرتعیش فائیو سٹار ہوٹل آواری ہوٹل لاہور نے موسم بہار کے آغاز کا جشن اپنے آؤٹ ڈور ریستوراں ٹولنٹن میں سپرنگ فوڈ فیسٹیول کے ساتھ منایا اور اپنے مہمانوں کو پاکستان بھر سے لذیز کھانوں کی دعوت پیش کی۔ فیسٹیول کا افتتاح آواری ہوٹل لاہور کے جنرل منیجر اولیور فرانسس نے کیا جس میں خاندانوں اور کھانے پینے سے محبت کرنے والوں سمیت بڑی تعداد میں معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ فیسٹیول نے مہمانوں کو کھانے کا ذائقہ چکھنے اور پاکستان کے شاندار اور مقبول علاقائی پکوانوں سے لطف اندوز ہونے کا ایک شاندار موقع فراہم کیا۔
، جس میں خوبصورت سجاوٹ نے موسم بہار کے جوش و خروش میں اضافہ کیا۔ پکوانوں میں سندھ کی مشہور سندھی بریانی، بیف بہاری کباب شامل تھے۔
پنجاب سے تعلق رکھنے والے اہم مٹن قورمہ، مکئی کی روٹی کے ساتھ ساگ، لائیو بار بی کیو۔ بلوچی فش ٹکا اور سجی اور خیبر پی کے کی مشہور پشاوری چکن کڑاہی، لائیو نمکین چکن۔ سب کو استعمال ہونے والے مختلف مصالحوں کے اشارے کے ساتھ مکمل طور پر پکایا گیا اور سب کو پسند آیا۔ فیسٹیول 26 فروری 2023 تک جاری رہے گا۔ آواری ہوٹل لاہور ایک مشہور فائیو سٹار ہوٹل ہے جو اعلی معیار کی مہمان نوازی اور شہر میں بہترین کھانا فراہم کرتا ہے۔
ٹولنٹن آواری ہوٹل لاہور میں موسم بہار کا فوڈ فیسٹیول
Feb 24, 2023